ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیکورٹی اینڈ انٹیلی جنس سروسز (انڈیا) لمیٹڈ کا آئی پی او، 31 جولائی 2017 کو کھل جائے گا

سیکورٹی اینڈ انٹیلی جنس سروسز (انڈیا) لمیٹڈ کا آئی پی او، 31 جولائی 2017 کو کھل جائے گا

Thu, 27 Jul 2017 10:48:42    S.O. News Service

پٹنہ،26جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا) سیکورٹی اینڈ انٹیلی جنس سروسز (انڈیا) لمیٹڈ ( '' کمپنی '' یا '' اشیور '') نے پیر، 31 جولائی 2017 کو اپنا ابتدائی آئی پی اولانے کی تجویز پیش کی ہے۔ کمپنی سرمایہ ( '' آفر '')اکٹھا کرنے کے لئے 10 روپے کے برابر قیمت میں ایکوئٹی حصص کی پیشکش کرے گی۔ اس میں 3,622.50 ملین روپے کے ایکوئٹی حصص کی تازہ پیداوار ( '' فریش اشیو '') اور فروخت حصص یافتگان کے ذریعہ 5120,619 ایکوئٹی حصص کی فروخت ( '' آفر فار سیل '') پر مشتمل ہے۔ تھینو پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ 3,402,764 ایکوئٹی حصص؛ اے اے جے وی سرمایہ کاری ٹرسٹ ( ساتھ میں، ''انوسٹرسسیلنگ شےئرہولڈرس '') کے ذریعہ 68,336 ایکوئٹی حصص؛ رویندر کشور سنہا کے ذریعہ 786,517 ایکوئٹی حصص؛ ریتوراج کشور سنہا کے ذریعہ 524,345 ایکوئٹی حصص (ساتھ میں، '' پروموٹر سیلنگ شےئرہولڈرس '') اور دیگر سیلز حصص یافتگان (یہاں کے بعد سے وضاحت) کے ذریعہ 338,657 ایکوئٹی حصص کی فروخت (کے ساتھ میں، '' آفرفار سیل '') کی جائے گی۔اس ایشیوکے لئے پرائسبینڈ 805 روپے سے 815 روپے فی ایکوئٹی شیئر ہے۔بڈس کم از کم 18 ایکوئٹی حصص اور اس کے بعد 18 ایکوئٹی حصص کی ضارب میں لگائی جا سکتی ہیں۔بڈ /ایشیوبند ہونے کی تاریخ بدھ، 2 اگست 2017 ہے۔کمپنی اورانوسٹرسیلنگ شےئرہولڈرس گلوبل کوآرڈنیٹرس اور بک رننگ لیڈ مینیجرس (جی سی بی آر ایل ایمس) اور بک رننگرلیڈ مینیجرس(بی آر ایل ایمس) کے ساتھ تبادلہ خیال کر،اینکرسرمایہ کاروں کی حصہ داری پر مشورہ کر سکتے ہیں۔ اینکر سرمایہ ایشیوکے کھلنے کی تاریخ سے ایک کاروباری دن پہلے بولی لگا سکتے ہیں۔


Share: